سرکاری پراپرٹی /دکانوں کے کرایہ جات کا از سر نو جائزہ

ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ کلکٹر /ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدار ت خصوصی کمیٹی نے سرکاری پراپرٹی /دکانوں کے کرایہ جات کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے مختلف کیس نمٹائے گئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں میونسپل کمیٹی شورکوٹ ، تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مارکیٹ کمیٹی کے رقبہ اور دیگر سرکاری پراپرٹی کے پہلے سے طے شدہ کرایہ جات کا از سرنو جائزہ لیا گیااور محکمانہ پالیسی کے تحت نئے کرایہ جات کے حوالہ سے تجاویز بارے سفارشات مرتب کی گئیں جو مجاز اتھارٹی کو بغرض منطوری پیش کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں