ضلع بھر میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں‘ ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:36

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے مختلف ترقیاتی محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں اور نئے منظور ہونے والے منصوبوں کے ٹینڈرز اور دیگردفتری امور تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک بروقت پہنچ سکیں۔

یہ بات انہوںنے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ، ایگزیکٹیو انجینئرہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کے دوران پیش کئے گئے مختلف سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی تعمیرو مرمت کی21ملین کی لاگت سے مکمل ہونے والے تین منصوبوں ، خطر ناک قرار دی مختلف سرکاری عمارتوں کی تعمیر و بحالی کی39کروڑ روپے کی لاگت کے 18منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ سالانہ ترقیاتی پرگرام کے تحت مختلف سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی 84ملین لاگت کی تین سکیمیں ،چار کروڑ کی لاگت سے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں مختلف علاقوں میں سولنگ کی تعمیرات اور تحصیل کمپلیکس اٹھارہزاری کی 5کروڑ روپے لاگت کی ایک سکیم منظور کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بستی غازی شاہ میں لائبریری کے قیام کیلئے 25کروڑروپے کی ایک سکیم جبکہ موضع باغ میں 50لاکھ روپے کی لاگت سے پبلک پارک کی ایک سکیم کی منظوری بھی دی ۔اجلاس کے دوران مختلف زیر تکمیل منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو مقرر کردہ میعاد اور معیار کے اندر یقینی بنائیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں