چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر جوڈیشل کالونی میں جمنیزیم قائم کر دیا گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:37

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے تحت جوڈیشل کالونی میں ایک جمنیزیم کا قیام عمل میں لایا گیاہے جس سے عدالتی افسران اور انکے اہل خانہ مستفید ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلو نے سینئر سول جج ایڈ منسٹریشن وقارمنصور بریار اور دیگر جوڈیشل افسران کے ہمراہ جوڈیشل کالونی میںقائم کئے گئے جمنیزیم کا دورہ کیا اوروہاں پر فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوںنے اس موقع پرکہا کہ چیف جسٹس لاہور کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ججوں کی استطاعت کار بڑھانے کیلئے انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ججوں کوضابطہ کے تحت جوڈیشل کالونی کے احاطہ میں ہی صحت مندسرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے جمنیزیم کے علاوہ چلڈرن فیملی پارک کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے جس کو جسٹس سید منصور علی شاہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں