جھنگ میں بدھ کو 6 محرم کا تاریخی روایتی جلوس نکالا گیا

بدھ 27 ستمبر 2017 14:36

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء) جھنگ میں بدھ کو 6 محرم کا تاریخی روایتی تعزیہ جلوس نکالا گیاجس میںعزاداران مرثیہ خوانی، نوحہ خوان یارسینہ کوبی کرتے رہے جبکہ اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیاتھا۔ماتمی جلوس لائسنسدار ذوالقرنین ولد محمد حسن غضنفر کی رہائشگاہ محلہ ٹاہلیانوالہ بازار کھیتیانوالہ جھنگ صدر سے نکالا گیا۔

جلوس سے قبل مجلس عزاء بھی منعقد کی گئی جس میں نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جلوس کے شرکاء کو سکیورٹی کور فراہم کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری ،اہم انتظامی حکام، امن کمیٹی کے ارکان، بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور تربیت یافتہ ہیلتھ سٹاف کو ہمراہ رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ماتمی جلوس کے راستے میں سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں جبکہ لنگر کا بھی انتظام تھا ۔جلوس اپنے مقررہ راستوں بازار کھیتیانوالہ چوک، پیپل چوک، گڑ منڈی، محلہ خواجگان، محلہ دبکراں والا سے ہوتا ہوا واپس کھیتیانوالہ بازار ۱ٓکر اختتام پذیر ہوا جہاں مجلس عزاء منعقد کی گئی۔جلوس کے اوقات کے دوران روٹس کے راستے میں ۱ٓنیوالے بازار بند رکھے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں