جھنگ،ڈپٹی کمشنر کا ڈ ی پی او کے ہمراہ ماتمی جلوس کے روٹ اور تھانہ سٹی کا دورہ

جمعرات 28 ستمبر 2017 22:06

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے ہمراہ جھنگ سٹی میں سات محرم الحرام کے حساس ماتمی جلوس کے روٹ اور تھانہ سٹی کے دورہ کے موقع پر قائم کنٹرول روم میں جاری مانیٹرنگ کے کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروںکوشاباش دی اور ماتمی جلوس کو مقررہ وقت پر اختتام پذیر کروانے کے حوالہ سے منتظمین ، علمائے کرام اور عوام کے کردار کی بھرپورانداز میں تعریف کی۔

ڈپٹی کمشنرنے امید ظاہر کی کہ انہیں محرم الحرام کے آئندہ ایام کے دوران بھی ان کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ شیخ محمد نواز اکرم، اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں