ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دور

ہفتہ 30 ستمبر 2017 21:35

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ علی ذوالقرنین نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر جیل پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اندرون جیل سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد علی ورائچ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ علی امیر شاہ کے ہمراہ خواتین وارڈ، جیل ہسپتال اور اندرون جیل امام بارگاہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے جیل انتظامیہ کے سیکورٹی انتظامات کو سراہااور اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں