چائینز انجینئرز اور ورکروں کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ہیڈ تریموں توسیعی پراجیکٹ اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ

جمعہ 6 اکتوبر 2017 21:34

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چائینز انجینئرز اور ورکروں کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہیڈ تریموں توسیعی پراجیکٹ اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک اور دیگر انتظامی و سیکورٹی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پربریفنگ کے میں بتایا گیا کہ حویلی بہار شاہ اور تریموں ہینڈ ورکس کے مقامات پر چائنیز انجینئرز اور دیگر سٹاف کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس ، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور مقامی پولیس کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ جاری منصوبوں کے اطراف کے علاقوں میں پولیس اوردیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے ذریعے کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نے تمام متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو آپس میں موثر رابطہ کے تحت سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنانے کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں پولیس اوردیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں