پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی ماڈل قبرستان بنایا جائے گا

پیر 9 اکتوبر 2017 20:56

جھنگ۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر جھنگ میں ماڈل قبرستان قائم کیا جائے گا جس کے لئے جگہ کا انتخاب کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں سیکرٹری اوقاف پنجاب عبدالجبار شاھین نے ڈویژنل کمشنر مومن آغا کے ہمراہ جھنگ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ‘ اے ڈی سی ( ریونیور) سجاد احمد خاں اور اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

سیکرٹری اوقاف پنجاب نے ٹوبہ روڈ پر سلطان شاہ قبرستان سے ملحقہ دستیاب اراضی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ جگہ ماڈل قبرستان کے لئے موزوں رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل قبرستان منظم سہولیات کے لئے قائم کئے جارہے ہیں جس کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے اضلاع میںجگہ کا انتخاب کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ماڈل قبرستان میں میت کو غسل دینے اور مردہ خانے کی سہولیات بھی ہونگی جبکہ جناز گاہ ‘ فلاور شاپش ‘ گورکن ‘ گارڈز کے کمروں اور سٹاف کے لئے انتظامی بلاک تعمیر کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ماڈل قبرستان میں نماز جنازہ میں شرکت کے لئے آنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی فری سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ماڈل قبرستان کی جگہ کے لئے محکمانہ کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں