ہیڈ تریمو بیراج کا را ستہ کھولنے کیلئے باقائدہ ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد کا مطالبہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:36

جھنگ ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)ہیڈ تریمو بیراج کو شیڈول کے بغیر کھولنے اور بند کرنے سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق تریمو ہیڈ پر ایکسٹینشن ورک ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ہیڈ تریمو سے گذرنے والی تمام ٹریفک بند کر دی جاتی ہے اور ٹریفک پاس کرنے کیلئے کبھی کبھار کبھار کھولا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شروع میں ایک باقائدہ پلان کے تحت یہ راستہ کھولا اور بند کیا جاتا تھا مگر کچھ عرصہ سے یہ عمل بغیر ٹائم ٹیبل کے کیا جارہا ہے۔ جس سے مسافروں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ جیسے ھکام بالا کا آرڈر آتا ہے وہ ویسے کرتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے تریمو ہیڈ کا راستہ کھولنے کیلئے ایک باقائدہ ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں