حکومت پنجاب معذوراور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے منصوبوں کے لئے گراں قدر فنڈزفراہم کر رہی ہے، مدثر ریاض ملک

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:36

جھنگ ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معذوراور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے منصوبوں کے لئے گراں قدر فنڈزفراہم کر رہی ہے اوراس ضمن میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالہ سے پاکستان بیت المال، پنجاب بیت المال ،محکمہ زکوة اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بھی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے گراں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،محکمہ زکوٰة وعشر،پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے معذور اور خصوصی افراد کی رجسٹریشن، خدمت کارڈ کے اجراء اور بحالی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معذور اور خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جن کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم معذور اور خصوصی افراد کیلئے حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات ان تک پہنچاناہماری اولین ترجیحات ہونی چاہییں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے اجلاس کو بتایاکہ ضلعی بیت المال کمیٹی جھنگ نے 13لاکھ روپے کی رقم معذور طلباء و طالبات اور خصوصی افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی 190نابینا افراد کوایک ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے دے رہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع جھنگ میں اب تک110501معذوراور خصوصی افراد کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈنی5099 لوگوں کو معذور قرار دیا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ تین فیصد کوٹہ کے تحت مختلف سرکاری محکموںمیں111 جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں 130 معذور افراد کوملازمت دی گئی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی افرادکی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالہ سے تما م میسر وسائل بروئے لائیں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں