جھنگ، فنی و تعلیمی ہنر سیکھنے والے بچے اور بچیوں میں ٹول کٹس اور اسناد تقسیم

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:14

جھنگ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء)عوام دوست فائونڈیشن اور محکمہ لیبر و انسانی وسائل کے جبری مشقت کے خاتمہ کامنصوبہ کے تحت فنی و تعلیمی ہنر سیکھنے والے بچے اور بچیوں میں ٹول کٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں تقریب میں ڈائریکٹر لیبر و انسانی وسائل فیصل آباد ڈویژن غلام عباس چیمہ ،چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی ریاض حسین عشرت بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،پراجکیٹ منیجر زاہد محمود ،چوہدری سرور کمال صدر بھٹہ یونین،چیئرمین یونین کونسل کوٹ سائی سنگھ مہر محمد حسین نول ،فیصل منظور سمیت دیگر معززین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معززین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ٹیکنیکل اور سکلڈ اداروں میں بے اور بچیوں کو سلائی کڑھائی،الیکٹریشن،بیوٹیشن سمیت دیگر مفت ہنر سکھاکر انہیں معاشرے کا باعزت شہری بنانے میں مصروف عمل ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں