امن و امان کی مثالی فضا قائم و دائم رکھنے کے سلسلہ میں علمائے کرام کی خدمات کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے،ڈپٹی کمشنر

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:41

جھنگ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہواجس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک اور چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال کے علاوہ اراکین ضلعی امن کمیٹی،انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے علمائے کرام کی امن و امان کے حوالہ سے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی مثالی فضا قائم و دائم رکھنے کے سلسلہ میں علمائے کرام کی خدمات کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے اور شہدائے کربلاکے چہلم کے موقع پربھی ان کا اشد تعاون درکارہے۔

انہوںنے ضلع کی تعمیرو ترقی کے حوالہ سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے ضلع میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالہ سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں