بچوں میں غذائی قلت کی کمی کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوںپرٹھوس اقدامات کئے جا رہے،مدثرریاض ملک

اتوار 15 اکتوبر 2017 21:41

جھنگ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) صحت مندبچے ہی صحت مند معاشرہ کی ضمانت ہیں اس حوالہ سے بچوں میں غذائی قلت کی کمی کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوںپرٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیںاور اسکی آگاہی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر محکمہ صحت، تعلیم،خوراک،لائیو سٹاک، پاپولیشن ، سوشل ویلفیئر، جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ خوراک انسانی صحت کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے معیاری خوراک کی فراہمی کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خوراک انسانی زندگی کا بنیاد ی جز ہے اور شہریوں کو خالص اور ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے حوالہ سے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کریں اور اس حوالہ سے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے محکمہ تعلیم پر زورد یا کہ وہ سکولوں اور کالجوں میںغذائی قلت کی کمی کو دور کرنے کے حوالہ سے معلوماتی لیکچر کا بھی اہتمام کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ غذائی قلت کی کمی کو دور کرنے کے حوالہ سے بہترین حکمت عملی پر عمل پیرا ہوکرعوام کو حکومتی ثمرات سے مستفید کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں