ڈپٹی کمشنرجھنگ کا گرنمنٹ حسینیہ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:15

جھنگ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نے سرکاری سکولوں کے درس و تدریس اور نظم و نسق کے جائزہ کے حوالہ سے گورنمنٹ حسینیہ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا۔انہوںنے مختلف کلاس رومز اور سکول کے دیگر شعبوں میں صفائی ستھرائی اور تدریسی عمل و انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے سربراہ ادارہ کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے ادارہ کے معلمین پر زور دیا کہ وہ طلباء کی کردار سازی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ قوم کے معمار مستقبل کے چیلنجوں سے احسن طریقے سے مقابلہ کر سکیں۔ انہوںنے کہا کہ بچوں کی بنیادی صحت اور تعلیمی کارکردگی کے حوالہ سے والدین سے ماہانہ کی بنیاد پر میٹنگ کے ذریعے رابطہ بحال رکھا جائے جس سے طلباء کے تعلیمی معاملات کے حوالہ سے مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی۔انہوںنے اساتذہ کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز حل طلب سروس معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور انکو مکمل عزت و احترام دیا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں