جھنگ، ورلڈ ہینڈ واش ڈے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

منگل 24 اکتوبر 2017 21:22

جھنگ ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ورلڈ ہینڈ واش ڈے کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک تھے جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر حبیب احمد بٹر، مختلف شعبوں کے انچارج ڈاکٹر ، نرسنگ اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے اس موقع پرکہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال کا صفائی ستھرائی سے انتہائی اہم تعلق ہے لہٰذا نرسنگ سٹاف اور دیگر عملہ ہائی جینک کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں ۔

انہوںنے کہا کہ ایک مریض کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال کے بعد مکمل طور پر ہاتھ دھو کر دیگر مریض کو سروسز فراہم کی جانی چاہیے تاکہ بیماریوں کے جراثیم منتقل نہ ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہسپتال کی مجموعی صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہسپتال کے سپورٹ منیجر اور دیگر متعلقہ عملہ کوتاکید کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے معاملات کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے بیرونی مریضاں کا دورہ کیا اور مریضوں کی اضافی تعداد کے پیش نظر مزید ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ مریضوں کے طبی معائنے،ادویات کے اجراء اوردیگر تشخیصی عمل کاجائزہ لیا اور وارڈمیںداخل مریضوں سے ڈاکٹرز نرسز اوردیگر عملہ کے ان کے ساتھ عمومی رویہ اور ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں