لاہور کالج فارو ومن یونیورسٹی جھنگ کیمپس میںکرافٹ اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن کی ڈگری شو اور سالانہ نمائش کا انعقاد، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں شیلڈز اور اسناد کی تقسیم

منگل 24 اکتوبر 2017 21:22

جھنگ ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) جھنگ چیمبر آ ف کامرس اینڈ سمال ٹریڈ انڈسٹریزکے زیر اہتمام لاہور کالج فارو ومن یونیورسٹی جھنگ کیمپس میںکرافٹ اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائن کی ڈگری شو اور سالانہ نمائش میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں شیلڈز اور اسناد کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی جھنگ چیمبرکے صدر شیخ محمد یونس تھے ۔

طالبات نے بیچلر آف فائن آرٹس کے چار سال مکمل ہونے پر اپنے اپنے موضوعات پر تھیسسز پیش کئے تھے اور نمائش میں طالبات کی محنت اور لگن سے بنائے گئے فن پارے اپنی مثال آپ تھے ۔طالبات کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈسمال انڈسٹری نے طالبات کی عمدہ کارکردگی پر شیلڈز دینے کا فیصلہ کیااور جھنگ چیمبر آ ف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز ،کالج کی طالبات کی جہاں تک ہوسکے انکے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میڈم حلیمہ اقبال اور انچارچ رمضا سکندر نے بتایا کہ جھنگ میں پہلی دفعہ طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور چیمبر آف کامرس کے شکر گزار ہیں اس موقع پرکمانڈر (ر) صہیب فاروق ،زاہد حسین ملک ،عمران سہیل ،شیخ ریاض ،لیاقت علی ملک،مبشر حسن اور شمیم اللہ خان نے طالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں