عوام کو انصاف کی فراہمی ایک جج کی اوّلین ذمہ داری ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلو

بدھ 25 اکتوبر 2017 21:20

جھنگ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء)عوام کو انصاف کی فراہمی ایک جج کی اوّلین ذمہ داری ہے لہٰذا جوڈیشل افسران اپنے فرائض تندہی کے ساتھ اور بلا خوف وخطر سرانجام دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی قیادت میں ماتحت عدلیہ بھی انصاف کی فراہمی کے حوالہ سے تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے ۔ان خیا لات کا اظہارڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیزاللہ کلوُنے جھنگ سے ٹرانسفر ہونے وا لے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج طاہر لطیف، افتخار النبی ،افشین بلال ، عرفان احمد، محبوب الہٰی ، مس صبا ء شاہین اورسول جج تسمیہ اختر کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ٹرانسفر ہونے والے ججوں کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انکی کارکردگی کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر سول جج ایڈمن وقارمنصور بریاراور دیگر جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔ ٹرانسفر ہونے والے ججوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے فاضل سیشن جج کی قیادت میںاپنے عرصہ تعیناتی کویاد گار اور بہترین قرار دیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلو نے تبدیل ہونے والے ججوں کو ضلعی عدلیہ کی طرف سے یادگاری شیلڈزدیں۔تقریب کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج سید محمد الیاس شاہ ،سول جج تصدق حیات وڑائچ اور طارق محمود کو اعلیٰ کارکردگی پر اعزازی شیلڈ زسے نوازا گیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں