ْمحکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام ہفتہ سفید چھڑی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

پیر 30 اکتوبر 2017 22:17

جھنگ ۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام ہفتہ سفید چھڑی کے سلسلہ میں تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میںچیئرمین بیت المال ریاض عشرت،ضلعی چیئر پرسن زکوٰة و عشر عابدہ بشیر، سماجی و کاروباری شخصیات اورسماجی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ نابینا ودیگر خصوصی طالب علم اور ان کے والدین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹراظہر عباس عادل نے کہا کہ اس اہم ہفتہ کو منانے کا مقصد بصارت کے حامل افراد کو نابینا افراد کی مدد ورہنمائی اور انہیں ترقی کے دھارے میں شامل رکھنے سے متعلق احساس پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بصارت سے محروم افراد سمیت دیگر خصوصی افراد کی ترقی اور بھلائی کے لئے متعدد فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔انہوںنے کہا کہ خصوصی افراد میں اگرچہ کوئی معذوری ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیںدیگر کئی خوبیوں سے نوازا ہے۔دیگر مقررین نے نابینا افراد کی ترقی وبحالی کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ مراعات اور اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔آخر میں خصوصی افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں