ڈپٹی کمشنرکا سکولوں کا معائنہ‘ معیار تعلیم کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلزہایئر سیکنڈری سکول سٹیلائٹ ٹائون کا دورہ

جمعہ 3 نومبر 2017 22:12

جھنگ۔3 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے سکولوں کے معائنہ اور معیار تعلیم کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلزہایئر سیکنڈری سکول سٹیلائٹ ٹائون کا دورہ کیا۔ انہوںنے مختلف پرائمری کلاسوں کا بھی وزٹ کیا جہاں بچوں سے اردو اور انگریزی کے مختلف سوالات کرکے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنے سکول میں درکار وسائل اور دیگر معاملات بارے سکول انتظامیہ سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں وسائل کی فراہمی اور اساتذہ کے جائز اور حل طلب مطالبات کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس سے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوںنے سکول کے اطراف چاردیواری اورصفائی ستھرائی کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے اسے موثر اور فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنرنے شجر کاری کے حوالہ سے سکول کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج معالجہ کے سلسلہ میں آئے ہوئے مریضوں اور انکے لواحقین سے مفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا او رہسپتال کے مختلف شعبہ کے وزٹ کے دوران عملہ کی حاضری ، ادویات کے سٹاک اور دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں