پنجاب کے مختلف شہروں میںآلودہ دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری ، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں، مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ،ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند ، ٹرینوں کی آمد ورفت گھنٹوں تاخیرکا شکا

منگل 7 نومبر 2017 12:38

پنجاب کے مختلف شہروں میںآلودہ دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری ، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں، مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ،ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند ، ٹرینوں کی آمد ورفت گھنٹوں تاخیرکا شکا
لاہور /فیصل آباد/جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث کئی گاڑیاں ٹکراگئیں، حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے،ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند جبکہ ٹرینوں کی آمد ورفت گھنٹوں تاخیرکا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آلودہ دھند اور اسموگ نے سفری مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور حد نگاہ کم ہونیسے ٹریفک حادثات بھی معمول بن گئے ہیں۔

فیصل آباد میں دھند کی وجہ سی2 مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھند کی وجہ سیٹرک نجی کالج کی بس سے ٹکرا گیا اور حادثے میں 4 طالبعلم معمولی زخمی ہوگئے۔جھنگ میں چنیوٹ روڈ پر دھند کے باعث ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ بہاولپور میں اسموگ کی وجہ سے گاڑی کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

راجن پور،گجرات، کمالیہ، چیچہ وطنی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت بیشتر شہروں میں دھند اور اسموگ کی وجہ سیٹریفک حادثات میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔رات کو حدنگاہ صفر ہونے پر موٹروے کے ایم ٹو اور ایم تھری حصیٹریفک کے کلیے بند کر نا پڑے، قومی شاہراں پر بھی ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔دھند اور اسموگ سے لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا اور 10 انٹرنیشنل پروازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ اندرون ملک پروازیں بھی متاثر رہیں۔

ملتان میں بھی موسم کی خرابی کے باعث 4 پروازیں منسوخ ہوگئیں، فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی کئی پروازیں منسوخ جب کہ ملک بھر سے آنے والی تمام ٹرینیں بھی تاخیر کا شکارہیں۔ادھر خیبرپختونخوا کے شہر بنوں اور گردونواح میں بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہیکہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور، ڈیرہ اسمعیل خان اور سکھر ڈویژن میں دھنداوراسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔تاہم اگلے ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کاامکان ہے جس سے دھند کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں