تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں‘ حاجی محمد اکرم انصاری

جمعہ 10 نومبر 2017 21:48

جھنگ۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2017ء)موجودہ حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری نے جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں ستارہ کیمیکل کے سی ای او اور چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ میا ں ادر یس ، میاں ظفر اقبال صدرفیصل آباد سمال ٹریڈ ر ز ، شیخ محمد یونس صدر جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹر ی سمیت اسلا م آبا د ، راولپنڈ ی ، فیصل آباد، کراچی سے چیمبر زکے صدور اورمعروف کاروبار شخصیا ت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کے لئے تمام چھوٹے بڑے تاجر اہم ہیں کیونکہ ملکی معیشت میں ان کا کر دار کلیدی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت بہتری کے لئے کوشاں ہیں پارو لومز انڈسٹری اور ٹیکسٹائل انڈسٹر ی کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقداما ت کررہی ہے اور کوشش کی جارہی رہے ہے کہ ان کی لاگتی اخراجا ت کو کسی بھی طور کم کیاجاسکے تاکہ ہم عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کا مقابلہ کر سکیں اس کے لئے ہمیں جدید مشینری کے استعمال کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیشن کی جانب جانا ہوگا تاکہ برآمد ات میں اضافہ کیا جاسکے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرجھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹر ی شیخ واصف مجید کا کہنا تھا کہ جھنگ میں چھوٹے کاروباری طبقے جس میں پاولوم سیکٹر سب سے اہم ہے ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں جبکہ شہر کی تجارت کے فروغ کے لئے ملکی اور غیر ملکی سطح پر تجارتی وفود میں روابط بڑھانے کے لئے بھی حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں جھنگ کی مصنوعات کی نمائشوں کے لئے بھی اقداما ت کئے جائیں ۔

تقر یب میں ایم پی اے مو لانا مسرور نو از جھنگو ی ، مہر اسلم بھر وا نہ ، راشد ہ یعقوب شیخ ، کما نڈ ر (ر )صہیب فاروق ، ایس ایس پی پنجا ب پو لیس کر نل (ر)عبد اللہ عمر ، میجر حفیظ وڑایچ ، طا ہر فاروق سا جد ،حا جی امتیا ز مو تی اور ملک لیا قت سمیت انجمن تا جرا ن ،جھنگ با ر ، رو ٹر ی کلب،، پر ائیو ٹ سکو ل ایسوسی ایشن کے عہد یداران نے شرکت کی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں