پانچ مختلف حادثات میں 4 خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی

بدھ 15 نومبر 2017 18:35

جھنگ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) پانچ مختلف حادثات میں چار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ امین سی این جی فیصل آباد روڑ پر ٹرک نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے گدھاگاڑی والا قیصر ولد شبیر شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس جھنگ کے سامنے کار اور رکشہ آپس میں ٹکڑا گے جس سے ثمینہ زوجہ ممتاز زخمی ہو گئی ،فیصل آباد روڑ مدھانی جٹ کے قریب دوموٹر سائیکل آپس میں ٹکڑا گئے جس کی وجہ سے محمد بخش ولد ریاض،نخمہ زوجہ محمد بخش،خالدہ زوجہ محمد علی زخمی ہو گئے ۔

جھنگ سرگودھا روڑ عامر کالونی کے پاس دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکڑا گئے جس میں سونیاولد اسحاق شدید زخمی ہو گئی۔ بلال روڑ 18 ہزاری میں رکشہ اور موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکڑا گے موٹر سائیکل سوار قیصر ولد ممتاز زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو 1122 ن ے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں