ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ اور جج چنیوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

بدھ 15 نومبر 2017 18:35

جھنگ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) محمد نعیم شیخ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ اور علی ذوالقرنین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنکا پر وقار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج صاحبان نے سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد علی وڑائچ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ علی امیر شاہ کے ہمراہ کچن اسیران، خواتین وارڈ، ہسپتال اور نوعمر وارڈ کا دورہ کیا۔ محمد نعیم شیخ ایڈیشنل سیشن جج جھنگ نے معمولی نوعیت کے تین اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کیا جبکہ علی ذوالقرنین ایڈیشنل اینڈ سیشن جج چنیوٹ نے معمولی نوعیت میں ایک اسیر کو ذاتی مچلکہ پر رہا کیا، اس دوران انہوں نے جیل کے انتظامات کو سراہااور اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں