سینئر سول جج کالیڈر شپ اور انتظامی امور میں کردار کے عنوان پر مقابلہ مضمون نویسی ،سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن وقار منصور بریارنے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:03

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام --"سینئر سول جج کالیڈر شپ اور انتظامی امور میں کردار "کے عنوان پر مقابلہ مضمون نویسی میںسینئر سول جج ایڈمنسٹریشن وقار منصور بریارنے پہلی پوزیشن حاصل کرلی مذکورہ مقابلہ مضمون نویسی میں ملک بھر اورآزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے سینئر سول ججوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کے مراسلہ کے مطابق مذکورہ مضمون نویسی کا مقابلہ سول ججوں کی سات روزہ تربیتی کورس کے دوران منعقد کیا گیا۔مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن جھنگ وقار منصور بریار کو وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کی طرف سے ایک کتاب بطور تحفہ پیش کی گئی۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد ، ایڈیشنل سیشن جج، سینئر سول جج اور سول ججوںنے وقار منصوربریار کی کارکردگی کو سراہا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں