ریسکیو1122کے ملازمین کے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوںکی ماہانہ فیسوں میںخصوصی رعایت دی جائیگی

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:03

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) انتظامیہ اور آل پاکستان پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کے عہدے داران کے مابین ایک س معاہدہ (ایم او یو) طے پایا ہے جس کے تحت ریسکیو1122کے ملازمین کے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوںکی ماہانہ فیسوں میںخصوصی رعایت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122علی حسنین کے مطابق اس معاہدہ کے تحت ضلع بھر کے نجی سکولوں اور کالجوں میںریسکیواہلکاروں کے زیر تعلیم بچوں کو ماہانہ فیس میں 25سے 40فیصد تک رعایت حاصل ہوگی جس پر ایسوسی ایشن کے عہدیدارن کی طرف سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔

انہوںنے بتایا کہ اس معاہدہ سے ریسکیو اہلکاروں کو وا ضح مالی ریلیف میسر آئیگا۔ ڈی او ایمرجنسی نے اس ضمن میں ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں