ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام کراٹے چیمپئن شپ کاانعقاد

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:03

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی جانب سے رائل میرج ہال میںڈسٹرکٹ کراٹے چیمپئن شپ کاانعقادکیاگیا،جسمیںضلع بھرسے کھلاڑیوںنے شرکت کی۔چیمپئن شپ میںکھلاڑیوںنے کراٹے کے مختلف اندازمیں اپنے فن کامظاہرہ کیا۔جس میںفائٹس،کاتا،فائرماربل،بریکنگ،سٹک شواورسٹک فائٹ کاشاندارمظاہرہ کیاگیا،جس پرکھلاڑیوںکوتالیو ںکی صورت میںخوب دادرسی کی گئی،کھلاڑیوںکاکہناتھاکہ اس کھیل سے نہ صرف وہ اپنے آپ کوتندرست رکھ سکتے ہیںاوربری عادات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میںمعروف سیاسی شخصیت شیخ محمداقبال اورچیئرمین پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن الحسام الحق نے بطورمہما ن خصو صی شرکت کی،شیخ محمداقبال کاکہناتھاکہ کراٹے جہاںجسم کی نشوونماکیلئے ایک مفیدکھیل بھی ہے اوروہیںدشمن سے حفاظت میںمددملتی ہے، الحسام الحق کاکہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ کوضلع میںکراٹے کے فروغ کیلئے کھلاڑیوںکوگرائونڈزاورہال مہیاکرنے چاہئیں۔پروگرام کے آرگنا ئزرڈ سٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری عظمت اللہ نویدتھے،پروگرام کے آخرمیںپوزیشنیںحاصل کرنے اورشاندارمظاہرہ پیش کرنے والے کھلاڑیوںمیںمہمانوںنے انعامات تقسیم کیے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں