ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 20 نومبر 2017 21:34

جھنگ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے‘ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے معاونت و مشاورت کرکے اس ضمن میں سرکاری وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ سپورٹس جمنیزیم میں ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل بہتری کی طر ف گامزن ہے ۔ا نہوںنے بتایا کہ سرکاری اور نجی سطح پر مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے حوالہ سے انتظامیہ کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رہیگا اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں بلا تقریق و امتیاز کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بیڈ منٹن کے میچ میں شمولیت بھی کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی کے ہمراہ چائنیز انجینئرز، ورکروں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے پاور پلانٹ پروجیکٹ ، ایل این جی پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ ، سائینو ہائیڈرو پروجیکٹ ہیڈ تریموں اور موٹر وے M-4 کا بھی دورہ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں