خادم اعلیٰ پنجاب صاف دیہات پروگرام پرعمل درآمدکیلئے ضلعی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

منگل 28 نومبر 2017 18:03

جھنگ۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) خادم اعلیٰ پنجاب صاف دیہات پروگرام اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج پرعمل درآمدکے لئے ضلعی سٹیئرنگ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں مختلف دیہی علاقوں کے صفائی کے نظام کومستقل بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے منصوبہ سازی اور ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے عمل درآمد بارے مختلف تجاویزکو حتمی شکل دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے بطور کنوینئر جبکہ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بطور معاون کنوینئر کمیٹی ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، وائس چیئر مین ضلع کونسل محمد اقبال خان جبوآنہ سیال اور سید محمد عباس شاہ،بلدیاتی اداروں کے چیف افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے دیہی ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالہ سے 25لاکھ روپے فی یونین کونسل دیا جائیگا تاکہ یونین کونسلز کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے اجراء سے بلدیاتی نظام کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کومقرہ مدت کے اندر کامیابی سے مکمل کرنے کے حوالہ سے تمام میسر وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں