ڈپٹی کمشنر جھنگکی چائنیز انجینئرز اور ورکروں کی سکیورٹی کی یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 29 نومبر 2017 19:40

جھنگ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء)چائنیز انجینئرز اور ورکروں کی سیفٹی و سکیورٹی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک ، چائنیز انجینئرز،سپشل برانچ اور حساس اداروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ اور تریموں ہیڈورکس کے زیر تکمیل منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز انجینئر زاور ورکروں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیااور بتایا گیا کہ حویلی بہار شاہ اور تریموں ہینڈ ورکس کے مقامات پر چائنیز انجینئرز اور دیگر سٹاف کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس ، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور مقامی پولیس کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں جو چائنیز انجینئر زاور دیگر ورکروں کی سکیورٹی انتظامات کا نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیتے ہیں بلکہ وقتا فوقتا موقع پر جاکر گرائونڈ چیکنگ بھی کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو آپس میں موثر رابطہ کار کے تحت سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں