ہیلتھ کنویشن2017ء کے حوالہ سے پروگرام اور تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

بدھ 29 نومبر 2017 19:40

جھنگ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء)و زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع جھنگ میں ہیلتھ کنویشن2017ء کے حوالہ سے پروگرام اور تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی طرف سے ان تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے ایک چھ رکنی کمیٹی کی منظوری دی ہے جس کے کنوینر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )جبکہ سی ای او ہیلتھ ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں کے انچارج اور ضلعی پولیس کا نمائندہ ممبران ہونگے۔ منظور شدہ شیڈول کے مطابق2دسمبر2017ء کوکچہری روڈجھنگ صدرپر آگاہی واک کا انعقاد کیا جائیگا اس موقع پر ایم این اے شیخ محمد اکرم مہمان خصوصی ہونگے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں