سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں بچوں کے عالمی دن کے حوالہ سے تقریب

ہفتہ 2 دسمبر 2017 23:14

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء) بچوں کے عالمی دن کے حوالہ سے ایک خصوصی تقریب سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقدکی گئی جس میں چیئر مین ضلعی بیت الما ل کمیٹی عشرت حسین بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اظہر عباس عادل ، ارکین ضلعی بیت المال کمیٹی ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

خطاب کے دوران ریاض حسین عشرت نے خطاب کیا کہ بچے ملک کا مستقبل اور معمار ہیں ہماری اجتماعی اور انفرادی کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اپنے آنے والی نسل کو جدید خطوط اور تعلیم و تربیت سے آراستہ کریں اور ان کی ذ ہنی ، سماجی ،اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔اس تقریب میں پاک مکتب کے طالب علم (بچوں اور بچیوں ) کے حوالے سے ان کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے شرکاء تقریب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بچوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب کے دوران بچوں نے ٹیبلوز بیش کیے جس کوتقریب کے شرکاء نے بہت سراہا ۔بعد ازاں بچوں سے پاک مکتب کے با غ میں پودے لگانے کے علاوہ بچوں میں تحائف اورمٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ سکول کے بچوں کو ماہ سرما کیلئے جو تے بھی دیئے گئے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں