جھنگ میں پنجاب گیس پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ، جرمن سفیرنے وزیر اعلی پنجاب کو ویژنری رہنما قرار دیدیا

ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے ہیں،مارٹن کوبلر محمد شہباز شریف نے سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں کیلئے بہت سپورٹ دی ،چینی سفیر مسٹر یا ؤ جنگ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) جھنگ میں پنجاب گیس پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلر نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ایک ویژنری رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے ہیں اور میں وزیر اعلی شہباز شریف کی ان اقدامات کو سراہتا ہوں، شہباز شریف منصوبوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں اور ان کی قابل فخر قیادت میں صوبے میں بہترین انداز میں کام ہو رہا ہے ،وزیر اعلی شہباز شریف کا ویژن ان کے کام کرنے کی صلاحیت اور ان کا عزم قابل تعریف ہے، شہباز شریف نے توانائی بحران کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، جرمن کمپنیوںکو سی پیک مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،جرمن سفیر نے کہا کہ آج کا دن پاکستان ، پنجاب اور جھنگ کیلئے ایک تاریخی دن ہے،یہ دن جرمنی کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،شہباز شریف ملک کی خوشحالی کا شاندار ویژن رکھتے ہیں ، جرمن سفیر نے اردو زبان میں بھی چند جملے بولے اور آخر میں پاکستان، جرمنی اور چین زندہ باد کا نعرہ لگایا،جرمن کمپنی سیمن کے چیف فنانشل آفیسرسٹیفن ہالبسٹ آڈٹ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس منصوبے کے لئے بہترین کارکردگی والی گیس ٹربائن لگائی جا رہی ہیں - وزیر اعلی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے توانائی کے حصول کیلئے عملی اور موثر اقدامات کئے ہیں ،چین کے سفیر مسٹر یا ؤ جنگ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں کے لئے بہت سپورٹ دی ہے اور بے پناہ سہولتیں فراہم کی ہیں - ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان خوشحال اور مضبوط ہو-

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں