جھنگ، ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس

پیر 11 دسمبر 2017 22:33

جھنگ ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہواجس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مہر اختر حسین بلوچ، ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر علی حسنین ، سینئر ڈاکٹرو سٹاف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مہر اختر حسین بلوچ نے گزشتہ انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 4لاکھ65ہزار303پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف دیا گیا تھا جسے مکمل کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو گھروں، سکولوں ،مارکیٹوں ،پبلک مقامات،لاری اڈا،ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر پولیو قطرے پلائے گئے جبکہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کوبھی کیچ اپ ڈیز کے دوران ویکسین دی گئی، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے متعلقہ ہیلتھ افسران کو ہدایات دیں کہ آئندہ مہم کے دوران سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے حوالہ سے انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور اس حوالہ سے محکمانہ کارکردگی کو بہتر سے بہتر ین بنانے کیلئے ضلع کے ہر کونے تک رسائی حاصل کرکے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں