جھنگ، ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحت میلہ کا انعقاد

پیر 11 دسمبر 2017 22:33

جھنگ ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع میں ہیلتھ کنونشن کی جاری تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحت میلہ کا انعقاد کیا گیا، میلہ میں حکومت کی جانب سے صحت کے شعبہ میں کئے گئے اقدامات کو اجاگر کرنے کے حوالے سے جدیدسہولیات کے ماڈل/ نمونہ جات لگائے گئے تھے، صحت میلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مہر اختر حسین بلوچ، ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر ، سینئر سرجن ڈاکٹرنیاز علی محسن مگھیانہ، صدر ڈسٹرکٹ بار منیر احمد سدھانہ ، مخیر و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی، اس موقع پر صحت کے شعبہ میں حکومتی پالیسیوں اوردیہی و شہری علاقوں میں لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںسے آگاہ کیا گیا اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شعبہ صحت کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں اربوں روپے کی لاگت سے جدید مشینری کی فراہمی کے علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں ، انہوںنے ہیلتھ کنونشن کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسی تقریب کی بدولت عوام کو حکومتی اقدامات سے آگاہی ملتی ہے،بعد ازاں ہیلتھ کنونشن کے حوالہ سے محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں