ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:03

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے ویژن کے تحت ججوں اور دیگر جوڈیشنل افسران کے مابین موثر رابطہ کاری اور عدالتی امور میں تیزی اور بہتری لانے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد نے سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر سینرء سول جج( ایڈمن)وقار منصور بریار، سینرء سول جج (جوڈیشل)شاہد محمود، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز، سول ججز ، دیگر متعلقہ جج صاحبان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سینئر سول جج ایڈمن وقار منصور بریار کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ عدلیہ کے انتظامی و دیگر امور کی نگرانی کے فرائض کی انجام دہی میں ذمہ دارانہ خدمات سرانجام دیں گے۔انہوںنے کہا کہ ججز اور جوڈیشل آفسران کے مابین موثر رابطہ کاری اور عدالتی امور میں بہتری لانے کے حوالہ سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے سینئر سول ججز کی تین پوسٹیں قائم کی ہیں جن کے ثمرات عدالتی عملہ اور سائلین میں براہ راست میسر آرہے ہیں۔بعد ازاں سینئر سول جج ایڈمن وقار منصوربریار نے نئے دفتر کے قیام کے حوالہ سے آگاہ کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں