فیصل آباد، بیوہ اور مستحق دیہی خواتین کو پالتوجانوروںکی مفت تقسیم کا سلسلہ شروع

منگل 19 دسمبر 2017 22:56

جھنگ۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا غریب بیوہ اور مستحق دیہی خواتین کو مالی طورپر خوشحال بنانے کے پروگرام کے تحت پالتواور ددوھ دینے والے مویشیوں کی مفت تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتما م تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ و افزائش ساہیوال گائے ٹوبہ روڈ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے خالد محمود سرگانہ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک فارمر پنجاب ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر محمد خالد نوازتھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ، ماہرین زراعت و لائیو سٹاک، کاشتکار و زمیندار ، منتخب عوامی نمائندے اور قرعہ اندازی کے ذریعے مفت جانوروں کی حقدار قرار پائی جانیوالی دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی بیوہ اور مستحق خواتین بھی تقریب میں شریک تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران لائیو سٹاک اینڈ ڈیڑی ڈویلپمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد محمود وڑائچ نے مہمانوں کو خوش آمدیدکرتے ہوئے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی بیوہ اور مستحق خواتین کو مفت پالتو جانور فراہم کرکے انہیں مالی طورپر مستحکم کرنے کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیااور کہا کہ حالیہ مرحلہ کے تحت ضلع بھر میں تین سو مختلف پالتو اور دودھ دینے والے جانور باقاعدہ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب دیہاتی خواتین میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر لائیو سٹاک فارمر پنجاب ڈاکٹر عبدالرحمن نے بتایا کہ جن خوش نصیب خواتین کو مفت جانور فراہم کئے گئے ہیں انہیں جانوروں کی خوراک و افزائش کے حوالہ سے ضلعی سطح پر محکمہ لائیو سٹاک کیطرف سے بھرپور معاونت فراہم کی جائیگی جبکہ ان جانورو ںکو تین سال تک فروخت نہیں کیا جا سکتا اور ان جانوروں کی انشورنس بھی کروائی جا چکی ہے۔

اس موقع پر ایم پی اے خالد محمود سرگانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف کی قیادت میں دیہی علاقوں کی عوام خصوصا ًبیوہ اور مستحق خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مفت پالتو جانوروں کے ذریعے وہ اپنی ذاتی اور اپنے بچوں کی ضروریات کو پورا کرکے اپنی مشکلات میں کمی لا سکیں گی۔ بعد ازاںاوپن قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب بیوہ اور مستحق خواتین میں تین سو مفت پالتو جانور تقسیم کئے گئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں