یوم قائداعظم پر پروگراموں کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر نے چا ررکنی کمیٹی تشکیل دے دی

منگل 19 دسمبر 2017 22:56

جھنگ۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2017ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یوم قائداعظم کے پروگراموں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں چا ررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کمیٹی کے ممبران مقرر کئے گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے متذکرہ کمیٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوم قائداعظم کے حوالہ سے سکولوں ، کالجوں ، سپورٹس ، سوشل ویلفیئر ، ہیلتھ اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام تقریبات کے شاندار انعقاد کو یقینی بناکر بابائے قوم بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں