ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاںبحق‘ پانچ افراد شدید زخمی

بدھ 20 دسمبر 2017 23:31

جھنگ۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاںبحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ آرائیں پل کے قرب موٹر سائیکل اور تیز رفتار ہائی ایس کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں اکیس سالہ قاسم نامی نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں فیصل آباد روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں ظفر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

سڑک کے ایک اور حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار نے دو راہگیروں ندیم اور آصف کو کچل کر شدید زخمی کر دیا۔ چوتھے حادثہ میں موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے نتیجہ میں نوید نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں