جھنگ، مسیحی برادری نے کرسمس کاتہوار مذہبی جوش و جذ بے سے منایا

پیر 25 دسمبر 2017 22:21

جھنگ ۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء) دنیا بھر کی طرح جھنگ میں بھی مسیحی برادری کا کرسمس تہوار مذہبی جوش و جذ بے سے منایا گیا۔ سارا دن چر چوں میں عبادات کا سلسلہ جاری رہا اور ملک پاکستان کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا ۔ کرسمس کی خوشی میں جھنگ کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔مسیحی برادری نے اس دن کو منانے کیلئے تمام چرچوں کوسجا یا گیا۔اس موقع پرچیئر مین ضلع کونسل نواب با بر سیال اور چیئر مین بلدیہ شیخ نواز اکرم سمیت سر کاری افسران نے فادر یعقوب یوسف کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کو امن و محبت کے ساتھ رہنے پر زور دیا ۔مسیحی برادری کرسمس کے موقع پر اپنی خوشیوں کو بھر پور انداز میں منارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں