حوالدار ناصر عباس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پیر 25 دسمبر 2017 22:21

جھنگ ۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء)جھنگ کے علاقے بستی اسلام آباد کے رہائشی حوالدار ناصر عباس کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ناصر عباس پارہ چنا ر میں فرائض سر انجام دے رہا تھا کہ رات کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا جس کی نماز جنازہ چک نمبر506اسلام آباد میں ادا کی گئی اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی قبرستان شاہ کبیر میں سپردخاک کر دیا گیا ۔اس موقع پر جھنگ کی مذہبی و سیاسی شخصیات کے علاوہ فوج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں