محکمہ آبپاشی نے اپر جھنگ کینال کے شگاف کے اسباب کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

نہر میں پڑنے والی120 فٹ سے زائد شگاف کو بیس گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے بند کر دیا گیا

منگل 26 دسمبر 2017 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2017ء) اپرجھنگ کینال سرگودھا میں فیصل آباد روڈ پر پڑنے والی120 فٹ سے زائد شگاف کو بیس گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے بند کر دیا گیا ہے اور نہر کو معمول کے مطابق چلا دیا گیا ہے۔محکمہ آبپاشی کے ترجمان کے مطابق شگاف کی اطلاع کے فوراً بعد نہر کو ہیڈ قادرآباد سے بند کر دیا گیا تھاجبکہ شگاف کی بھرائی کے کام کا آغاز ایک دن بعد نہری پانی مکمل بند ہونے کے بعدہی شروع کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ شگاف کے اسباب کا جائزہ لینے کے لئے ایریگیشن کے سینئر انجینئرز پر مشتمل ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جوکہ بہت جلد اپنی رپورٹ محکمہ کو پیش کرئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 120فٹ سے زائد پڑنے والے شگاف سے مزید نقصان ہو سکتا تھا مگر بھاری مشینری کی مدد سے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے علاقے کو کسی مزید نقصان سے بچا لیا۔جس کے بعد اب نہر معمول کے مطابق چل رہی ہے اور علاقہ کے کسانوں کو شیڈول کے مطابق پانی مل رہا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں