ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

بدھ 27 دسمبر 2017 19:37

جھنگ۔27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں اوردیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوںنے کہا کہ ہسپتال میںبہتر سہولیات کی فراہمی کی بدولت علاج معالجہ کے حوالہ سے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہاہے تاہم ڈاکٹروںکی سہولیات کے پیش نظر مریضوں کے تشخیصی عمل میں بہتری لانے کے حوالہ سے مزید توسیعی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس سے علاج معالجہ میں مزید بہتری اور تیزی آئیگی۔

ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے ویژن صحت مند پنجاب کے تحت عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات براہ راست پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لان میں گرین بیلٹ، پھولدارپودے اور درختوں کی دیکھ بھال کے حوالہ سے متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں