ڈپٹی کمشنرکی قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 27 دسمبر 2017 19:37

جھنگ۔27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ قانون کے مطابق قیدیوں/ اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔یہ ہدایات انہوںنے ڈسٹرکٹ جیل کے آفیشل وزٹ کے دوران کہی۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اور دیگر متعلقہ سٹاف بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جیل کے ہسپتال، کچن،گودام ،خواتین وارڈ، نوعمراسیران وارڈ اوردیگر بارکو ں کی صفائی ستھرائی،سیکورٹی او ردیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران جیل ہسپتال میں قیدی مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے حوالہ فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات بھی حاصل کیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ قیدیوں کی خوراک ، صحت اور سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور حوالاتیوں اور قیدیوں کی فلاح و بہبود اور اصلاح کیلئے کئے گئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر جیل کے لنگر خانہ بھی گئے جہاں انہوںنے قیدیوں کیلئے تیار کیا جانے والا کھانے کا معیاربھی چیک کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں