چنیوٹ، تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا، پانچ افراد شدید زخمی

ہفتہ 30 دسمبر 2017 19:32

چنیو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2017ء) جھنگ روڈ پنگو موٹر کے قریب تیز رفتار اے سی بس جو کہ ملتان سے اسلام آباد جا رہی تھی نے رکشے کو سائیڈ مار دی جس کی وجہ سے رکشہ الٹ گیا اور رکشے میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا زخمیوں میں بتیس سالہ امبرین دختر فتح اللہ،چھبیس سالہ ارم شہزادی دختر فتح اللہ،بتیس سالہ ادریس ولد خضر حیات،اٹھارہ سالہ نزر عباس ولد محمد صدیق اور چالیس سالہ عمر دراز ولد یوسف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں