طویل ترین عرصہ سے جھنگ میں تعینات مبینہ کرپٹ ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ڈپٹی کمشنر احکامات ہوا میں اڑادئیے

پیپل والا چوک تا جوگیانوالہ محلہ سلطان والا جھنگ صدر میں لاکھوں روپے مالیت کی نالے کی تعمیر کی سکیم نامکمل چھوڑنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ بننے والے شخص کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی،اہلیان علاقہ نے سخت احتجاج

اتوار 31 دسمبر 2017 18:11

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) طویل ترین عرصہ سے جھنگ میں تعینات مبینہ کرپٹ ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک کے احکامات ہوا میں اڑادئیے اور پیپل والا چوک تا جوگیانوالہ محلہ سلطان والا جھنگ صدر میں لاکھوں روپے مالیت کی نالے کی تعمیر کی سکیم نامکمل چھوڑنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ بننے والے شخص کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی جس پراہلیان علاقہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے سکیم کی تکمیل میں حائل ناجائز تجاوز فوری ہٹا کر نالے کی تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اہلیان علاقہ کی شکایت پرڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک نے شہر کے اہم ترین علاقہ وارڈ نمبر 36محلہ سلطان والا جھنگ صدر کی پیپل والا چوک تا جوگیاں والا نالے کی تعمیر کا کام نا مکمل چھوڑنے پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ جھنگ کے ایگزیکٹو انجینئر و دیگر حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نالے کی تعمیر کی راہ میں حائل تمام ناجائز تجاوزات فوری ہٹا کر سکیم مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں22 دسمبر کواسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آفس جھنگ کی جانب سے ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جھنگ کو ارسال کئے گئے تحریری مراسلہ نمبرDD(Dev)/JG/344 میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جھنگ کا ٹھیکیدار محلہ سلطان والا گلی پیپل چوک والی تا جوگیاں والا محلہ براستہ نوشاد علی رانا ایڈوکیٹ چوک وارڈ نمبر 36جھنگ صدر کا نالے کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا جس سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ سائٹ کے معائنہ کے دوران علم ہوا کہ پیپل والا چوک کے قریب رہائش پذیر ایک بااثر شخص حاجی محمد شریف کریانہ والے جو سابق نا اہل خاتون ممبر صوبائی اسمبلی کا عزیز ہے نے اپنے زیر تعمیر گھر کے ۱ٓگے سرکاری نالی پر ناجائز و غیر قانونی تعمیرات کر کے نالے کی تعمیر مکمل نہ ہونے دی ہے مگر اس پر محکمہ نے کوئی نوٹس نہ لیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ کی جانب سے سختی سے ہدائت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری نالے کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور نا جائز تعمیرات فوری ختم کر کے نالے کی بلا تاخیر تکمیل یقینی بنائیں اور ورک آرڈر کے مطابق سکیم کو مکمل کرنے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے لیکن دس روز گزر جانے کے باوجود ڈپٹی کمشنر جھنگ کے حکم کی کوئی پرواہ نہ کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں