صوبائی وزیر خوراک کا جھنگ سرگودھا روڈ پر واقع شوگر مل کا اچانک دورہ

اتوار 31 دسمبر 2017 21:41

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسجاد احمد خان کے ہمراہ جھنگ سرگودھا روڈ پر واقع شوگر مل کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے گنا وزن کرنے کے کنڈے اور کاشتکاروں کوانکی رقوم کی ادائیگی کیلئے مل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی پیمنٹ سلپ کا جائزہ لیا اور سختی سے بروقت ادائیگیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مل انتظامیہ اور بینکوں کی طرف سے ادائیگیوں کے حوالہ سے کسی قسم کے تاخیری حربے اور رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوںنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو اس ضمن میں مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر خوراک بلال یٰسین نے اس موقع پر موجود گنے کے کاشتکاروں سے انکو درپیش مشکلات بارے معلومات حاصل کیں اور انہیں یقین دلایا کہ پنجاب حکومت انکے ساتھ کھڑی ہے اورا نکے مفادات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں