سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جھنگ محسن ریاض کی معطلی کی مدت میں 29جنوری تک توسیع کر دی

بدھ 3 جنوری 2018 17:36

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) :سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جھنگ محسن ریاض کی معطلی کی مدت میں 29جنوری تک توسیع کر دی ہے ۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جھنگ محسن ریاض کو 5ماہ قبل مبینہ سنگین کرپشن ، مختلف مدات میں سرکاری رقوم کی خرد برد ، فراڈ و جعل سازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیکرٹری پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جو تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات کر رہی ہے جس میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں منظر عام پر آئی ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے جھنگ محسن ریاض کے ساتھ ساتھ پورا دفتری عملہ بھی معطل کر دیا گیا تھا اور مذکورہ عہدہ کا اضافی چارج ڈسڑکٹ مانیٹرنگ آفیسر جھنگ کے پاس ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں