ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122کی ہدایت پرکمیونٹی ٹریننگ کا آغازکر دیا گیا

جمعرات 4 جنوری 2018 22:55

جھنگ۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122کی ہدایت پرکمیونٹی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت جھنگ کے مختلف اداروں میںکمیونٹی ٹریننگ کروائی جائے گی کمیونٹی ونگ ریسکیو1122جھنگ نے بنیادی ہیلتھ یو نٹ منڈی شاہ جیونہ میں بیسک لائف سپورٹ کی ٹریننگ کا انعقاد کیا جس میں وہاں کے سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت ہال میںہنگامی انخلا کا منصوبہ اور اس پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ آگ لگنے کی صورت میں آگ سے حفاظتی اقدامات کے طریقے بتائے گئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے بتایا کہ کمیونٹی کو ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ہنگامی انخلا کے منصوبے کا علم ہونا چاہے کیونکہ تربیت یافتہ لوگ ہی ایک محفوظ معاشرہ بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں