ڈپٹی کمشنرجھنگکا اٹھارہ ہزاری میں واقع شوگر مل کا دورہ، گنے کے کاشتکاروں سے ملاقات ، شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات

جمعہ 5 جنوری 2018 23:21

جھنگ۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں واقع شوگر مل کا اچانک دورہ کرکے گنے کے کاشتکاروں سے ملاقات کی اور انکی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ، محکمہ خوراک اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گنے کے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ مڈل مین کے جھانسے میں ہر گزنہ آئیں اور منظور شدہ کنڈوں پر وزن کروا کر ملوںکو گنا سپلائی کرکے مقررہ کردہ ریٹ حاصل کریں اس ضمن میں کسانوں کے استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف ناجائز کٹوتی ، ادائیگیوں میں سست روی اور دیگر شکایات کے ازالہ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے مقامی پولیس اور ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنا کر ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنائیں تاکہ مسافروں اور عوام کو گنے کے سیزن میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں