جھنگ، ایف آئی آر کی نقل کے حصول کیلئے سیشن کورٹ میں سہولت مرکز قائم کر دیا گیا

جمعرات 18 جنوری 2018 23:00

جھنگ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء)ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنوں میں درج ایف آئی آر (FIR) کی نقل کے حصول کیلئے سیشن کورٹ میں سہولت مرکز قائم کر دیا گیاہے جہاں پر سائلین متعلقہ پولیس اسٹیشن میںدرج شدہ درکارایف آئی آر کی نقول حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد نے سیشن کورٹ کے احاطہ میں سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر بتائی۔

انہوںنے مزید بتایا کہ عدلیہ سہولت سنٹرسے درکار درج ایف آئی آر (FIR) کی نقل صرف دس روپے فیس پر فوری جاری کر دی جائیگی اور اس ضمن میں ہیلپ لائن نمبر1001پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک، ججز، جوڈیشل افسران اوروکلاء بھی موجود تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں